18 ستمبر، 2016، 12:20 AM

کشمیر کے سابق وزیر اعلی کی موجودہ وزیر اعلی پر شدید تنقید

کشمیر کے سابق وزیر اعلی کی موجودہ وزیر اعلی پر شدید تنقید

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے موجودہ وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں عید کے روز درگاہوں اور جامع مساجد پر تالے چڑھانے کی کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی سال کے اس مقدس اور بابرکت دن پر کبھی عام لوگوں پر اس قدر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے موجودہ وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں عید کے روز درگاہوں اور جامع مساجد پر تالے چڑھانے کی کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی سال کے اس مقدس اور بابرکت دن پر کبھی عام لوگوں پر اس قدر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں عمر عبداللہ نے کہا عید کے مقدس موقع پر کشمیریوں کو دبانے کے لئے محبوبہ مفتی کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات شرمناک اور تشویشناک ہیں۔ وادی میں قیمتی جانوں کے مسلسل ہوتے اتلاف پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی نااہلی ،ناعاقبت اندیشی اور بے تکی بیان بازی کے ذریعے پہلے سے ہی خراب حالات کو مزید بدتر کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، جو جمہوری اصولوں سے میل نہیں کھاتے۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنوں پر پابندی کی مسلسل اپیلوں کو توہین سمجھ کر مسترد کیا جارہا ہے، ریاستی حکومت انتظامی اور سیاسی سطح پر حالات سے نمٹنے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ فورسز اور طاقت کا استعمال بڑھارہی ہے،حکومت اس دھوکے میں ہے کہ وسیع پیمانے پر گرفتاریاں، سیفٹی ایکٹ کا اطلاق اور عید نماز پر قدغن لگانے سے حالات پٹری پر آجائیں گے،ایسا محسوس ہورہاہے کہ حکومت جان بوجھ کر پہلے سے ہی مشکلات سے دوچار کشمیری لوگوں پر مشکلات کے مزید پہاڑ ڈھا رہی ہے۔

News ID 1866979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha